ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / 2000 کے نوٹ پر لکھا تھا ’آزاد بینک آف انڈیا‘، فلمی نوٹ چلانے والے گروہ پر شکنجہ

2000 کے نوٹ پر لکھا تھا ’آزاد بینک آف انڈیا‘، فلمی نوٹ چلانے والے گروہ پر شکنجہ

Fri, 17 Feb 2017 22:31:24    S.O. News Service

ممبئی، 17/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی میں 2000کے فلمی(جعلی)نوٹ چلانے والے گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔یہ گروہ صبح کے وقت پھل اور سبزی بیچنے والوں کو اپنا نشانہ بناتے تھے۔گونڈی پولیس نے معاملے میں کل تین لوگوں کو گرفتار کر کے 2000روپے کے 15نوٹ برآمد کئے ہیں۔آزاد بینک آف انڈیا لکھا یہ گلابی نوٹ فلموں میں شوٹنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔پولیس اب انہیں نوٹ دینے والے اس فلمی شخص کی تلاش کر رہی ہے۔برآمد کئے گئے فلمی نوٹ 2000کے نوٹ کی طرح لگتا ہے، لیکن غور سے دیکھیں گے، تو اس پر ریزرو بینک آف انڈیا کی جگہ ’آزاد بینک آف انڈیا‘ لکھا ہے۔جلدبازی میں اس فرق کو پکڑ پانا آسان نہیں ہے، جس کا فائدہ یہ گروہ اٹھا رہا تھا۔پولیس کے مطابق، کچھ دن پہلے ممبئی کے چیمبور علاقے میں ناسک سے صبح صبح تازہ سبزیوں اور پھل بیچنے آئے ایک چھوٹے دکاندار کے پاس سے جیتو جادھو نام کے ایک شخص نے دو کلو انگور خریدے اور 2000روپے پکڑاکر کھلے پیسے لے کر چلا گیا، بعد میں حساب کے وقت دکاندار کو پتہ چلا کی یہ جعلی نوٹ ہے۔دوسرے دن ملزم جیتو جادھو نے اپنے بھائی کو پھر سے اسی دوکاندار کے پاس بھیجا، اس بار اس کو شک ہوا اور اس نے خریداری کرنے آئے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔دونوں بھائیوں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے انہیں جعلی نوٹ دینے والے واسودیو آچریکر کو بھی گرفتار کر لیا۔آچریکر کے پاس سے 15فلمی نوٹوں کے ساتھ ایک لاکھ کے تقریبا اصلی نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
 


Share: